پاکستان کا تین روز میں دوسرے میزائل کا کامیاب تجربہ، سیاسی و عسکری قیادت کی مبارک باد

Roy Akhtar
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پاکستان نے ابدالی ویپن سسٹم کے بعد آج ایک اور میزائل الفتح کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، میزائل میں جدید نیویگیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق “ایکس انڈس” مشق کے تحت فائر کیے گئے الفتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے،

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے، پاکستان آرمی، اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدان و انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، میزائل تجربہ کسی بھی جارحیت کوروکنےکے لیے پاک فوج کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتمادکا اظہار ہے۔

فوٹو بشکریہ : آئی ایس پی آر ، ایکس اکاونٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے الفتح میزائل کےکامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانے والوں کی کاوشوں کو سراہا۔

صدر مملکت نے ملکی سلامتی اور دفاع یقینی بنانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا تربیتی لانچ کی کامیابی سے واضح ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیراعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پاکستان نے جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ابدالی ویپن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، 450 کلو میٹر رینج والا ابدالی میزائل زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *